پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تسنیم چوہدری کے سنسنی خیز انکشافات کے فورا بعد نواز شریف کا برطانیہ چھوڑ کر جانا انتہائی تشویشناک ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ میں نون لیگ کے ترجمان تسنیم چوہدری کے سنسنی خیز بیان کیے فورا بعد نواز شریف کا برطانیہ چھوڑ کر جانا انتہائی تشویشناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اپنے ساتھی کی طرف سے قتل اور اقدام قتل کے الزامات کی تصدیق کیلئے خود کو پیش کرنا ہو گا۔
تسنیم چوہدری کے انکشاف کے فورا بعد نواز شریف کا برطانیہ چھوڑ کر جانا تشویشناک ہے، فواد چوہدری
Nov 22, 2022 | 10:52