ڈیرہ مرادجمالی (نامہ نگار)نصیرآباد میں پاکستان پیپلز پارٹی نصیرآباد ڈویژن کے صدر میر بلال خان عمرانی کی قیادت میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے عظیم الشان ریلی نکالی گئی ریلی میں ہزاروں محب وطن شہریوں نے شرکت کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی نصیرآباد ڈویژن کے صدر میر محمد بلال خان عمرانی کی قیادت میں عظیم الشان ریلی نکالی گئی جو مزدور چوک ڈی سی چوک سے ہوتے ہوئے اللہ والی چوک پر پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی ریلی میں نیشنل پارٹی کے رہنمامیر علی حسن جاموٹ،میر سرفراز خان عمرانی میر ارسلان خان عمرانی،پیپلز پارٹی کے تحصیل صدر میر غلام حسین رند،میر رحیم لہڑی،حامد خان گولا،سید عبداللہ شاہ بخاری،استاد خان سیال،حاجی امداد حسین مغیری،ریلی میں ہزاروں محب وطن شہریوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاک فوج زندہ آباد پاکستان پائندہ آباد کے نعرے لگائے گئے اور پاک فوج کے خلاف جاری پروپیگنڈے کو مسترد کیا گیا۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب میں میر محمد بلال خان عمرانی نیکا کہنا تھا کے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکرکھڑا کیا مگر ہم محب وطن پاکستانی اپنے وطن کے محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔