کورونا ویکسین کی معیاد ختم، بھارتی کمپنی نے 100 ملین خوراکیں ضائع کر دیں

Nov 22, 2022 | 11:56

بھارتی کورونا ویکسین بنانے والی کمپنی سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نے ویکسین کی میعاد ختم ہونے کے بعد 100 ملین خوراکیں ضائع کر دیں۔کمپنی کے سی ای او آدر پونا والا نے بتایا کہ کم مانگ کی وجہ سے فرم نے گزشتہ سال دسمبر میں کووڈ شیلڈ کی پیداوار بند کر دی تھی۔سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا دنیا کی سب سے بڑی ویکسین بنانے والی کمپنی ایسٹرا زینیکا کا مقامی ورژن بنا رہی ہے، ہندوستان میں اب تک ویکسینز کی دو ارب سے زیادہ خوراکیں عوام کو لگائی جا چکی ہیں۔وفاقی وزارت صحت کے مطابق70 فیصد سے زیادہ ہندوستانی آبادی نے کم از کم دو خوراکیں لگوائی ہیں

مزیدخبریں