ماحولیاتی انصاف کامطالبہ عالمی سطح پر منظور ہونا پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے، مریم اورنگزیب

Nov 22, 2022 | 13:06

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ازالے کا عالمی فنڈ قائم ہونا پاکستان کے موقف کی جیت ہے۔اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ماحولیاتی انصاف کا مطالبہ عالمی سطح پر منظور ہونا پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے، پاکستان کے موقف کو دنیا نے تسلیم کیا، وزیر اعظم نے سیلاب کی تباہ کاریوں کو عالمی ایجنڈے میں تبدیل کر دیا، میاں شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کے موقف نے عالمی اتفاق رائے بنانے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ڈیمیج اینڈ لاس فنڈ کے قیام سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی میں مدد ملے گی، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتیرس ترقی پذیر ممالک کے محسن ثابت ہوئے، وزیر خارجہ اور وزیر موسمیاتی تبدیلی کی کاوشوں نے کلیدی کردار ادا کیا، کاپ-27میں عالمی فنڈ کے قیام کا فیصلہ تاریخی سنگ میل ہے۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ تمام عالمی قائدین مبارک اور خراج تحسین کے مستحق ہیں، سعودی عرب کے ولی عہد اور مصر کے صدر نے کاپ-27کی کامیابی میں خصوصی کردار ادا کیا، یہ عالمی اتحاد موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے مقابلے میں اہم کردار ادا کرے گا

مزیدخبریں