حکومت نے جو حالات کر دیئے ہیں ہمیں انتخابی مہم چلانے کی بھی ضررورت نہیں،عمران خان

Nov 22, 2022 | 22:29

ویب ڈیسک

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے جو حالات کر دیئے ہیں ہمیں انتخابی مہم چلانے کی بھی ضررورت نہیں، اقتدار میں ہم ہی آئیں گے۔اپنے ویڈیو خطاب میں انہوں نے کہا کہ جب سے ہماری حکومت گئی ہے تب سے کہ رہا ہوں کہ انتخابات کرائیں تاکہ ملک میں استحکام آئے۔ آج کاروباری برادری جو سمجھ رہی تھی کہ یہ کچھ کر دیں گے وہ بھی مایوس ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ خوف ہے کہ یہ لوگ معاملات کو اس طرف نہ لے جائیں جہاں سے نکلنا بہت مشکل ہو جائے۔عمران خان نے کہا کہ 2018 میں حالات بہت برے تھے،سب سے بڑا مسئلہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا،ہم نے حکومت میں آکر پہلا سال بہت مشکل سے گزارا، چین، سعودی عرب اور یو اے ای مدد نہ کرتے تو ہمارے لئے بہت مشکلات تھیں۔

مزیدخبریں