ایوان بالا کا اجلاس بلوچستان کی صورتحال اور کھیلوں پر بحث ہوتی رہی۔ سپورٹس فیڈریشن میں جاری اجاری داری کی گونج سینٹ تک پہنچ گئی۔ سینیٹر رضا ربانی نے فلسطین کے معاملے پر صدر مملکت کے بیان پر تنقید کی۔ سینیٹر زرقا سہروردی نے کھیلوں کی فیڈریشنز میں بد انتظامی پر کھل کر تنقید کی۔ سینیٹر عرفان صدیقی کے سوال پر نگران وفاقی وزیر پارلیمانی امورمرتضی سولنگی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر کی برطرفی پر عدالت سے رجوع کرنے کا حوالہ دیا۔ عرفان صدیقی نے بھی ایوان میں فیڈریشنز کے مسئلے پر گفتگو کی۔ نگران وزیر تعلیم مدد علی سندھ نے کہاکہ ماضی میں بہت بڑی تعداد میں نجی یونیورسٹیوں کو ملک میں کام کرنے کی اجازت دی تھی جس پر میں خود حیران ہوں، تین تین کمروں میں یونیورسٹیاں بنائی گئی ہیں۔ اس حوالے سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ بعدازاں اجلاس جمعہ دن دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
پارلیمنٹ ڈائری