لاہور ( خصوصی نامہ نگار )خانقاہیں خدمت خلق کا سب سے بڑا مرکز‘ لنگر سسٹم سماجی انقلاب کا سب سے بڑا ذریعہ۔ بھوکوں کو کھانہ کھلا نا قربِ الہٰی کا وسیلہ۔ صوفیاء بلا تفریق رنگ ونسل انسانی فلاح کے علمبردار تھے۔ ان خیالات کا اظہارسیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہررضابخاری نے داتادربار میں " 24/7ڈائننگ ہال" کے افتتاح کے موقع پر کیا۔