نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) نئی دہلی میں پولیس نے فلسطین کیلئے دعائیں کرنے سے مساجد کے آئما کو روک دیا اور خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت کارروائی کی دھمکی بھی دے دی۔ ایک مسجد میں نماز کے دوران فلسطین کے حق میں دعا کرانے پر پولیس نے مداخلت کی۔ امام مسجد سے کہا کہ وہ فلسطین کا نام نہ لیں۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ نے پولیس کے اقدام کی مذمت کی اور کہا ہے کہ یہ مسلمانوں کے جمہوری حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
نئی دہلی: پولیس نے آئمہ اور نمازیوں کو فلسطین کیلئے دعائیں کرنے سے روک دیا
Nov 22, 2023