غزہ (نیٹ نیوز) اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود بارک نے اعتراف کیا ہے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں ہسپتالوں کے نیچے بنکرز اسرائیلی فوج نے بنائے تھے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو میں ایہود بارک نے کہا یہ بنکرز کئی دہائیوں پہلے بنائے گئے تھے۔ بنکرز بنانے کی وجہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی نگرانی کرنا تھی۔انٹرویو کے دوران میزبان بھی سابق اسرائیلی وزیراعظم کے اعتراف پر حیران ہوئیں اور پوچھا کیا آپ نے اسرائیلی فوج غلطی سے تو نہیں کہہ دیا؟ اس پر ایہود بارک نے جواب دیا نہیں، بنکرز اسرائیلی فوج نے ہی بنائے تھے جنہیں اب حماس استعمال کررہا ہے۔