واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے سے انکار کر دیا۔. ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ امریکہ کانگریس سے اسرائیل اور یوکرائن کیلئے اضافی امداد منظور کرانے کی درخواست کی ہے۔ امریکی سفیر کے پاکستان کیلئے چار نئے پروگرام شروع کرنے کے اعلان کی حمایت کرتے ہیں۔ بلوچستان پولیس کے ٹریننگ سکول کیلئے چار ملین ڈالر، دس پولیس سٹیشن کی مرمت و بحالی دو ملین ڈالر، مزید دس پولیس سٹیشنز کے قیام کیلئے دو ملین ڈالر فراہم کئے جائیں گے۔
امریکی سفیر کے پاکستان کیلئے 4 نئے پروگراموں کی حمایت کرتے ہیں: امریکی محکمہ خارجہ
Nov 22, 2023