اسلام آباد(خبرنگار) تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے چئیرمین پی ٹی آئی، خاور مانیکا کے انٹرویو پر خفا اور رنجیدہ ہیں ۔ علی اعوان کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت پر بھی چئیرمین پی ٹی آئی پریشان ہیں، چئیرمین پی ٹی آئی نے ملاقات میں 10 دسمبر کو پشاور میں پی ٹی آئی کا جلسہ کرنے کی ہدایت دی ہے تحریک انصاف کو اقتدار سے باہر رکھا گیا تو قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی ٹانک کے معروف سیاسی رہنماداوڑ کنڈی اور دیگر کے ہمراہ نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا داوڑ خان کنڈی کو تحریک انصاف میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔