خیبر پی کے میں 58ہزار مشکوک شناختی کارڈز بلاک کرنے کا فیصلہ

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) محکمہ داخلہ خیبر پی کے نے صوبے میں 58 ہزار مشکوک قومی شناختی کارڈز بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلہ صوبائی محکمہ داخلہ کی سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق نادرا کو جعلی شناختی کارڈز بلاک کرنے کے احکامات جاری کئے اور جعلی پی او آر‘ افغان کارڈ بلاک کرنے کیلئے خط نادرا کو ارسال کیا۔ ذرائع کے مطابق نادرا نے جعلی پی او آر کارڈ‘ افغان کارڈ اور جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بلاک کر دیئے۔

ای پیپر دی نیشن