ڈی آئی خان میں آپریشن، 3دہشت گرد ہلاک: شمالی وزیرستان، بم پھٹنے سے سپاہی شہید

اسلام آباد‘ گوجر خان (خبر نگار خصوصی+ نامہ نگار) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ معلومات پر کارروائیاں کیں۔ ان کارروائیوں کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد جہنم واصل جبکہ جنوبی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم پھٹنے سے پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 دہشت گرد مارے گئے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے کوٹ اعظم میں کی گئی ایک الگ کارروائی میں ایک اور دہشت گرد مارا گیا۔ ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا جو سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں استعمال ہوتا رہا۔ ایک اور واقعہ شمالی وزیرستان ضلع کے غوریوم میں پیش آیا جہاں ایک دیسی ساختہ بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں سپاہی شاہ زیب (عمر 26 سال، رہائشی ضلع راولپنڈی) شہید ہوگیا۔ علاقے میں موجود کسی بھی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ دریں اثناءشمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم پھٹنے کے باعث شہادت قبول کرنے والے سپاہی شاہ زیب کی نماز جنازہ ان کے آبائی قصبہ تحصیل گوجر خان، ضلع راولپنڈی میں ادا کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں سینئر حاضر سروس فوجی افسران، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔ جسد خاکی گزشتہ رات گئے آبائی گا¶ں پہنچا تو فضا پاکستان، پاک فوج زندہ باد، شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے‘ کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ عوام کی بڑی تعداد نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ جبکہ علاقہ کے لوگوں کی بڑی تعداد شہید کے گھر پہنچ گئی۔ اہل علاقہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہمارے گا¶ں کے ماتھے پہ شہادت کا سہرا سجا ہے جس پر ہمیں فخر ہے ۔ نوجوان شاہ زیب نے وطن کی خاطر جان دے کر ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ شہید نے سوگواران میں دو ماہ کی بیٹی‘ بیوہ ماں‘ ایک بھائی‘ تین بہنوں کو چھوڑا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...