جسٹس مظاہر کیخلاف ریفرنس، سپریم جوڈیشل کونسل کا حتمی اجلاس آج

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف ریفرنسز پر شوکاز نوٹس کرنا ہے یا ریفرنسز خارج ہوں گے؟ کونسل آج فیصلہ کرے گی۔ جوڈیشل کونسل کا اہم اور حتمی اجلاس آج تین بجے پھر ہوگا۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف جوڈیشل کونسل کی کارروائی میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شکایت کنندگان کے دلائل مکمل ہو گئے ہیں۔ دوران اجلاس شکایت کنندگان نے تمام شواہد اور متعلقہ دستاویزات کونسل کے سامنے رکھے۔ کونسل میں جسٹس مظاہر نقوی کے اعتراضات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ جسٹس مظاہر نقوی بھی جوڈیشل کونسل اجلاس میں موجود تھے۔ جسٹس مظاہر نقوی کے اعتراضات منظور یا مسترد ہوں گے؟۔ جسٹس مظاہر نقوی کو دوسرا اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرنا ہے یا نہیں؟۔ سپریم جوڈیشل کونسل کے ممبران کے درمیان مشاورت کے بعد آج اہم فیصلہ متوقع ہے۔ ایڈووکیٹ خواجہ حارث نے حتمی فیصلے تک کی کارروائی مکمل ان کیمرا رکھنے کی استدعا کر دی ہے۔ کونسل نے تمام فریقین کو اجلاس کی کارروائی پبلک کرنے سے روک دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...