چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل بھی ملٹری کورٹ میں ہی ہوگا: سرفراز بگٹی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)نگران وزیرداخلہ سرفرازبگٹی کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کاٹرائل بھی ملٹری کورٹ میں ہی ہوگا تاہم دیکھناہوگاسپریم کورٹ نظرثانی درخواست پرکیا فیصلہ دیتی ہے۔تفصیلات کے مطابق نگران وزیرداخلہ سرفرازبگٹی نے کہا کہ سویلینزکے ٹرائل سے متعلق فیصلہ پارلیمنٹ اور حکومت کیخلاف ہے، وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل پرفیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔ ہماری پراسیکیوشن اتنی مضبوط نہیں کہ ملزمان کوسزادلواسکے۔نگران وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ملٹری کورٹ میں اسپیڈی ٹرائل ہوتاہے، فوجی تنصیبات پر حملے ہوں گے تو فیصلے بھی ملٹری کورٹس میں ہی ہونےچاہئیں۔سرفرازبگٹی نے کہا کہ سانحہ 9 مئی منصوبہ بندی کےتحت ریاست کیخلاف سازش تھی، سانحہ9مئی کی سازش میں ملوث ملزمان کاٹرائل ملٹری کورٹس میں ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل بھی ملٹری کورٹ میں ہی ہوگا، دیکھنا ہوگا سپریم کورٹ نظرثانی درخواست پر کیا فیصلہ دیتی ہے۔انھوں نے بتایا کہ مولانافضل الرحمان کودھمکیاں ملی ہیں، نوازشریف کوبھی سیکیورٹی خدشات ہیں لیکن دھمکیاں نہیں ملیں تاہم انتخابات پرامن ماحول میں ہی ہوں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے نگران وزیرداخلہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سیکیورٹی ہمارےلیےاہم ہے، چیئرمین پی ٹی آئی جس سیل میں ہیں ان کاٹرائل وہاں نہیں ہورہا.

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...