لاہور(سپورٹس رپورٹر )پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل مینز باسکٹ بال چیمپئی شپ لاہور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں پانچ روزہ چیمپین شپ کے دوسرے روز آ رمی نے ائر فورس کو 81 کے مقابلے63 سکور سے ہرا دیا۔آ رمی کی جانب سے شہبازعلی نے18،شعیب اسلم نے 15,شیرازاسلم نے 14سکور کئے۔ پی اے ایف کی جانب سےاختر علی ،احمد جان اورعمر جان بہترین سکورر رہے۔ واپڈا نے نیوی کو86-40 سکور سے ہرا دیا۔واپڈا کی جانب سے ایم عثمان نے 16,عامر فاروق نے بھی 16،زاہد عارف12سکور کےساتھ نمایاں رہے‘ نیوی کی جانب سے بابر منان نے14اورامہنل نے10سکور کیے۔ پی او ایف نے فیصل آ باد کو84-53 سے شکست دی،پی او ایف کی جانب سے طیب عباس نے28,اظہار اللہ22،فرخ شیر12رنز بنا کر نمایاں رہے۔فیصل آ باد کی جانب سے عثمان طالب نے19اوررانااحسان نے10 رنز بنائے۔ لاہور نے اسلام آباد کو68-54 سکور سے شکست دی۔لاہور کے صبور12تیمور 18احمد عباس 14سکور کےساتھ نمایاں رہے۔ اسلام آ باد کی جانب سے علی کاظمی 12اور حارث نے8سکور بنائے۔ایونٹ کے سیمی فائنلز 23نومبر جبکہ چیمپئن شپ کا فائنل 24نومبر کو کھیلا جائیگا۔