ہم ہر قیمت پر اکثریتی حکومت حاصل کریں گے:ا راناثناء اللہ

Nov 22, 2023 | 12:41

 پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ میری رائے میں شہباز شریف کو پنجاب کی ہی باگ دوڑ سنبھالنی چاہئیے۔ہمارے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نوازشریف ہی ہیں۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف ہی ن لیگ کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں تاہم اگر عبوری مدت میں کسی اور کو وزیراعظم مقرر کرنا ہوا تو اس کا فیصلہ پارلیمانی کمیٹی کرے گی۔ ہم ہر قیمت پر اکثریتی حکومت حاصل کریں گے،شہباز شریف پنجاب اور نوازشریف وفاق کو سنبھالیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ اگر مریم نواز اور حمزہ شہباز اپوزیشن میں لمبی لمبی جیلیں کاٹ سکتے ہیں تو حکومت میں شامل کیوں نہیں ہو سکتے۔مزید برآں انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز کو موقع ملتا ہے تو وہ کیوں حکومت میں شامل نہیں ہوں گے، ہم ہرقیمت میں یہ چاہتے ہیں کہ ہم اکثریت حاصل کریں۔ رانا ثنا کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ملک میں اکثریت سے حکومت بنائے گی اور انتخابات میں جنوبی پنجاب سے بھی کامیابی حاصل کرے گی، دوستوں کو پارٹی میں شمولیت پرخوش آمدید کہتا ہوں، مزید کچھ دوست آنے والے دنوں میں ن لیگ کا حصہ بنیں گے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کو بحرانوں سے نکالے گی، پہلے بھی نوازشریف نے ملک کو مشکلات سے نکالا، ن لیگ کی حکومت ملک کو کامیابی کی طرف لے کر آئی، ملک کو ایک بار پھر ترقی کی راہ پرگامزن کریں گے، ہمارا دعویٰ امید نہیں، یقین کا ہے، پہلے بھی بحرانوں سے نکالا پھر نکالیں گے، آج ملک میں جمہوریت آگےبڑھ رہی ہے، ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے سب کو ساتھ لےکرچلنا ہوگا۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے آئین کے خلاف پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑیں، وہ چاہتے تھے اسٹیبلشمنٹ ان کا ساتھ دے، عدم اعتماد کی تحریک میں دوستوں نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا تھا اور اپوزیشن کے اسمبلی سے بھاگنے پر دوست اپوزیشن میں جاکر بیٹھے

مزیدخبریں