لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) میو ہسپتال نے گیٹ نمبر ایک اور دو کے درمیان واقع زمین کا قبضہ محکمہ اوقاف سے حاصل کر لیا ڈیپٹی کمشنر لاہور کی مقرر کردہ ٹیم نے وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت کی جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر میو ہسپتال پروفیسر محمد ہارون حامد، چیف آپریٹنگ آفیسر میو ہسپتال پروفیسر احسن نعمان، پرو وائس چانسلر پروفیسر اعجاز حسین، رجسٹرار پروفیسر سید اصغر نقی، پروفیسر ابرار اشرف علی، اے ایم ایس کوآرڈینیشن میو ہسپتال ڈاکٹر سلمان کاظمی سمیت کنگ ایڈورڈ اور میو ہسپتال کے لا افسران، پٹواری سمیت دیگر نے شرکت کی۔