غزہ صورتحال پر امت مسلمہ کی خاموشی افسوسناک ہے: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور

لاہور( خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، سیکرٹری جنرل لاہور مولانا علیم الدین شاکر، پیررضوان نفیس، ڈاکٹر عبدالواحد قریشی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کا قتل عام اسرائیل کھلی جارحیت ہے، اسرائیل کی طرف سے غزہ کے شہریوں کے خلاف جنگی جرائم جاری ہیں، نہتے فلسطینی خوراک ادویات اور بنیادی ضروریات زندگی تک سے محروم ہیں۔ غزہ کا محاصرہ، شہریوں کے پینے تک کا پانی بند کرکے انہیں پیاس سے مارنے کی کوشش کی جا رہی ہے غزہ صورتحال پر امت مسلمہ کی خاموشی افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ فلسطینی قبلہ اول کو صیہونی تسلط سے نکالنے کیلئے نسل در نسل اپنی اولادیں، گھر بار قربان کررہے ہیں، طویل ترین جنگ سے بھی فلسطینی قوم کے جذبے کو شکست نہیں دی جا سکی۔ پاکستان کے غیور عوام فلسطینی بھائیوں کے ساتھ آخری سانس تک کھڑے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...