لاہور(خصوصی نامہ± نگار) پنجاب حکومت نے ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کوپنجاب یونیورسٹی کا ممبر سنڈیکیٹ نامزد کر دیا ہے۔ان کی تعیناتی 3 سال کے لیے کی گئی ہے۔ راغب نعیمی اس سے قبل بھی سنڈیکیٹ کے ممبر تھے،ان کو ایک بار پھر ممبر سنڈیکیٹ پنجا ب یونیورسٹی نامزد کیا گیا ہے۔محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے چانسلر گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد ان کی تعیناتی کا نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔