لاہور(خصوصی نامہ± نگار) پنجاب حکومت نے ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کوپنجاب یونیورسٹی کا ممبر سنڈیکیٹ نامزد کر دیا ہے۔ان کی تعیناتی 3 سال کے لیے کی گئی ہے۔ راغب نعیمی اس سے قبل بھی سنڈیکیٹ کے ممبر تھے،ان کو ایک بار پھر ممبر سنڈیکیٹ پنجا ب یونیورسٹی نامزد کیا گیا ہے۔محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے چانسلر گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد ان کی تعیناتی کا نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
ڈاکٹر راغب حسین نعیمی پنجاب یونیورسٹی کے ممبر سنڈیکیٹ نامزد
Nov 22, 2023