چین کے سب سے بڑے اور معروف برانڈ ڈونگ فینگ سوکون (ڈی ایف ایس کے) اور پاکستان کے معروف کاروباری گروپوں میں سے ایک آر پی گروپ کے درمیان تکنیکی منصوبے ریگل آٹوموبائلز نے پاکستان میں اپنی پہلی الیکٹرک وہیکل (ای وی) سیرس 3 لانچ کر دی۔گو ادر پرو کے مطابق ملک کی کار صنعت نے حال ہی میں متعدد الیکٹرک گاڑیوں کا خیرمقدم کیا ہے لہذا یہ ایک اور اپ ڈیٹ ہے جس طرح آٹو سیکٹر گرین ٹیکنالوجی کو بڑھانے کے لئے خود کو تیار کر رہا ہے۔یہ لانچ پاکستان کی آٹوموٹو انڈسٹری میں ایک اہم سنگ میل ہے اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی لاگت سے نمٹنے اور ملک میں الیکٹرک کاروں کی طرف توجہ مرکوز کرنے میں ایک اہم قدم ہے۔ سرکاری قیمت، بکنگ کی تفصیلات اور ترسیل کے وقت کا بھی انکشاف کیا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق مقامی طور پر اسمبل ہونے والے سیرس 3 کی قیمت 91 لاکھ 99 ہزار روپے ہے، مکمل طور پر بلٹ اپ سیرس 3 ایک کروڑ روپے سے زائد میں فروخت ہو رہا تھا، توقع ہے کہ گاڑی 24 مارچ 2024 تک فراہم کردی جائے گی۔