پاک ترک ففتھ جنریشن ‘ٹی ایف ایکس فائٹر جیٹ’ کی آئندہ ماہ پہلی پرواز کی تیاریاں

اسلام آباد : پاک ترک ففتھ جنریشن ٹی ایف ایکس فائٹرجیٹ کی آئندہ ماہ پہلی پروازکی تیاریاں جاری ہے. شیڈول کے مطابق ٹی ایف ایکس فائٹر جیٹ کی آئندہ ماہ پہلی پرواز طے ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک ترک ففتھ جنریشن فائٹرجیٹ پروگرام میں اہم پیشرفت سامنے آئی ، ذرائع نے کہا ہے کہ پاک ترک ففتھ جنریشن ٹی ایف ایکس فائٹرجیٹ کی آئندہ ماہ پہلی پرواز کی تیاریاں جاری ہے ، شیڈول کے مطابق ٹی ایف ایکس فائٹر جیٹ کی آئندہ ماہ پہلی پرواز طے ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ترکی کیساتھ ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹ منصوبے پر کام کر رہا ہے. پاکستان ترک ایرواسپیس انڈسٹری کے ٹی ایف ایکس طیارے کے پروگرام کا باضابطہ حصہ بن چکا ہے اور ٹی ایف ایکس طیارے نے رواں سال اپنی پہلی ٹیکسی کی تھی۔شیڈول کے مطابق پاک فضائیہ میں پہلا ففتھ جنریشن طیارہ 2030 میں شامل ہوگا، ٹی ایف ایکس اسٹیلتھ طیارے میں امریکی ساختہ جنرل الیکٹرک ایف ون ٹین انجن استعمال کئے جائیں گے۔ذرائع نے کہا ہے کہ امریکا کے اعتراض پرپاکستان کے پاس برطانوی ساختہ رولزرائس انجن کا آپشن بھی موجود ہے، ترک کمپنی برطانیہ کی رولزرائس کمپنی کےساتھ ملکر نئے انجن کی تیاری پر بھی کام کر رہی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پاک ترک ففتھ جنریشن طیارہ21میٹر طویل اور اسکے پروں کا پھیلاؤ14 میٹر تک ہو گا، طیارے کا ٹیک آف وزن27 ہزار 215 کلو گرام ہو گا اور طیارے کی زیادہ سے زیادہ رفتارماک 1.8 جبکہ کومبیٹ رینج1100 کلومیٹر ہو گی جبکہ ٹی ایف ایکس طیارے کی سروس سیلنگ 55 ہزار فٹ تک ہو گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان ترکی کیساتھ بغیر پائلٹ کے فضائی پلیٹ فارمز کی بھی مشترکہ پیداوار پر کام کر رہا ہے.2اگست2023 کو کراچی میں ملجم کلاس کورویٹ کی لانچنگ پر ترک نائب وزیر دفاع نے شرکت کی تھی اور ترک نائب وزیر دفاع نے ٹی ایف ایکس پراجیکٹ پر باضابطہ بات چیت کا اعلان کیا تھا،ترک نائب وزیردفاع کے مطابق 200 کے قریب پاکستانی ماہرین پہلےہی ٹی ایف ایکس پراجیکٹ کاحصہ بن چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق ترک ایرو اسپیس کے سی ای او نے فروری 2022 میں ہی ٹی ایف ایکس کو پاک ترک فائٹر پروگرام قرار دیا تھا، پاکستان اور ترکی دہائی کے آخر میں اپنے ایف سکسٹینز کو فیز آؤٹ کرنا چاہتے ہیں اور پاکستان اور ترکی اپنے ایف سکسٹینز کو ٹی ایف ایکس فائٹر جیٹس سے بدلنے کے خواہاں ہیں۔جینز ڈیفنس کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کانیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک ٹی ایف ایکس پراجیکٹ میں متحرک کردار اداکرے گا۔

ای پیپر دی نیشن