بھکھی (نمائندہ نوائے وقت)عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی اساس اور بنیاد ہے یہ نبی اکرمؐ کی ایک شان ہے اس پر ایمان اور اعتقادرکھنا انسان کو مسلمان بناتا ہے اور عقیدے کاانکارکرناانسان کو نعمت اسلام سے محروم کرنے کا باعث بنتا ہے۔ ان خیا لات کااظہارمعروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری دلنوازبگڑ نے میڈیا فورم میں گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے مز ید کہا عقیدہ ختم نبوت امت میں اتحاد واتفاق کا باعث ہے،یہ دنیاکے56ممالک میں تمام مسلمانوں کوایک شناخت فراہم کرتا ہے۔