قصور:وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایات پر اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد

Nov 22, 2024

 قصور(نمائندہ نوائے وقت)وزیر اعلی پنجاب کے احکامات‘ضلع بھر میں اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ( ر) اورنگزیب حیدر خان نے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے۔وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے ضلع بھر میں اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے‘ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان نے اپنے آفس میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سنے۔شہریوں نے مختلف نوعیت کے مسائل پیش کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی درخواستوں پر موقع پر ہی متعلقہ افسران کو فون کالزکرکے داد رسی کا حکم دیااور متعدد درخواستوں پر متعلقہ محکموں کے افسران سے رپورٹس بھی طلب کر لیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل کا ازالہ ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ عوامی مسائل کو خندہ پیشانی سے سن کر انکے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ عوامی مسائل کے حل میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں ہوگی۔

مزیدخبریں