شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما وحلقہ پی پی 142 کے امیدوار سید سجاد حسین شاہ نے قلعہ ستا ر شاہ سمیت دیگر علاقوںمیںانجمن جعفریہ کے عہدیداروںسے ملاقات کے دوران کرتے ہوئے کہا 5 دسمبرکا دن حلقہ پی پی 139 میں رانا طاہر اقبال کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔ حلقہ کے عوام کا جوش وجذبہ اور رانا تنویر حسین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا مظہر اس بات کا غماز ہے کہ تحریک انصاف سمیت آزاد امیدواران کہیں بھی نظر نہیںآئیںگے کامیابی ’’شیر‘‘ کا مقدر بنے گی۔ رانا تنویر حسین نے اس حلقہ میں عوامی مفادات اور حقوق کے تحفظ کی سیاست کرکے نہ صرف عوام کے دل جیتے ہیںبلکہ گراس روٹ لیول تک ترقیاتی عمل کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے ہیں ۔