شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)زیر زمین سیوریج پائپ لائنوں کی ٹوٹ پھوٹ نہ صرف سڑکوں گلیوں و بازاروں کی تباہ حالی کا سبب بن رہی ہے بلکہ شہریوں کے گھروں و دیگر املاک کی بنیادوں کو بھی گھن کی طرح کھارہی ہے، شہریوں کے مطابق شہر بھر کی سیوریج لائنیں غیر معیاری میٹریل کے استعمال کے باعث جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس سے وہ گندے پانی کی نکاسی کے قابل نہیں رہیں اور یہ سیوریج واٹر زیر زمین سما رہا ہے جس سے مکانات و دکانیں اور ارد گرد کی دیگر املاک کی بنیادیں بری طرح متاثر ہورہی ہیں جن کے آہستہ آہستہ اپنی پکڑ کھو دینے سے عمارتوں کے زمین بوس ہونے کا خدشہ بڑھتا جارہا ہے ،کارپٹ روڈز کی بھی تباہی کا سبب بن رہ ہے اور حال ہی میں تعمیر ہونے والی گلیاں و بازار اور سڑکیں جگہ جگہ سے خستہ حالی کا شکار ہیں اگر سیوریج سسٹم کی فوری بحالی یقینی نہ بنائی گئی تو یہ نہ صرف املاک کی تباہی کا سبب بن سکتی ہے۔