شیخوپورہ:ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں من پسند کو نوازاجانے لگا

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں من پسند کو نوازاجانے لگا، بغیر سفارش کے آنے والے امیدواررل گئے،شہریوں کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے آنے ان پڑھ ڈرائیوروں کو کمپیوٹر ٹیسٹ کروانے کے عوض مبینہ طور پر ہزاروں روپے وصول کئے جارہے ہیں جبکہ برانچ کوٹاؤٹ مافیا کوٹھیکہ پر دے دیا گیا ہے یہ ٹاؤٹ امیدواروں سے مک مکا کرکے ان سے ہزاروں روپے وصول کرتے ہیں جن میں سے باقاعدہ حصہ مختلف افسران و ملازمین کو پہنچایا جاتا ہے، ٹاؤٹوں کو بھتہ دینے والے امیدواروں کو ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا عملہ بھرپور پروٹوکول دیتا ہے جبکہ دیگر امیدواروں کو گھنٹوں قطاروں میں کھڑا کرکے واپس بھجوا دیا جاتا ہے کئی دن کی خواری کے بعد ٹیسٹ لئے بھی جاتے ہیں، عاجز آکر امیدوار مجبوراً ٹاؤٹوں کو بھتہ ادا کرکے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ شہری بار بار ڈرائیونگ لائسنسنگ برانچ کی کرپشن واضح کرچکے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن