رہنماؤں،کارکنوں کو ہراساںکیا جارہا ہے:چوہدری شبیر احمد گادی

Nov 22, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری شبیر احمد گادی ایڈووکیٹ نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے گھروں پر پولیس چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ مارچ میں شرکت کی تیاریوں میں مصروف رہنماؤں اور کارکنوں کو حراساں کرنے کا سلسلہ پولیس چھاپوں کے ذریعے شروع کردیا گیا ہے مگر ہم تمام انتقامی کارروائیوں کے باوجود 24نومبر کو اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے اور ہزاروں افراد پر مشتمل قافلہ شیخوپورہ سے لانگ مارچ کا حصہ بنے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل صدر چوہدری جنید اکرم گجر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چوہدری شبیر احمد گادی ایڈووکیٹ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی کال پر 24نومبر کو شروع ہونے والا لانگ مارچ ملک میں آئین و قانون کی عملداری،حقیقی آزادی، جمہوریت کے فروغ اورپارٹی قائد کی رہائی سے مشروط ہے جس میں کامیابی یقینی ہے کیونکہ پوری قوم پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔

مزیدخبریں