لاہور(نامہ نگار)ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ شہریوں نے مسائل سے آگاہ کیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات جاری کئے اور کہا کہ تفتیشی افسران کو میرٹ پر مقدمات کی یکسوئی کی سخت ہدایات کی مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے عوام الناس کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائیگا۔شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی کھلی کچہری ‘مسائل سنے ‘حل کرنے کاحکم
Nov 22, 2024