وزیراعظم،وزراء نے معاشی بہتری کیلئے بھرپور کام کیا:رفاقت علی

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی نے کہا ہے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وزراء نے اپوزیشن کے تمام منفی سیاسی ہتھکنڈوں، ہنگاموں اور جلسوں کے باوجود ملکی معیشت کو بہتری کی طرف لے جانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ ملکی معاشی بہتری پر بین الاقوامی اداروں نے بھی تعریف کی ہے حکومت ملکی معاشی ترقی کے اہداف ضرور حاصل کرے گی۔ خیبر پختونخواہ کے وسائل صوبہ کے عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونے چاہئیں مگر علی امین گنڈا پور کی ترجیحات میں صوبہ کی خوشحالی شامل نہیں۔

ای پیپر دی نیشن