شیخوپورہ(عظیم علی شیخ+ امجد علی سلطانی سے)محکمہ زراعت کی طرف سے سبزیوں اورپھلوں کی فصلوں کی افزائش پر توجہ مرکو ز نہ ہونے کے باعث ان کی پیداوار ہر سال کم ہورہی ہے جس سے سبزیوں کی کاشت اور پھلوں کے باغات کو فروغ دینے کا رجحان کم ہورہا ہے، زمینداروں وکسانوں کے مطابق محکمہ زراعت کے مقامی افسران وملازمین نے گندم اور چاول کی پیداوار پرمکمل توجہ مرکوز کررکھی ہے اوراپنے ٹارگٹ کو پورا کرنے کی خاطر زمینداروں سے ملاقاتیں کرکے زیادہ سے زیادہ پیداوار کی حامل گندم و چاول کی اقسام کے بیج سے لیکر کٹائی تک درکار رہنمائی فراہم کی جارہی ہے اور مختلف کھاد کمپنیوں و زرعی آلات بنانے والے صنعتی مالکان کی بھی اس مہم میں بھرپور معاونت حاصل کی گئی ہے جو محکمہ زراعت کا پیغام کسانوں تک پہنچانے کی خاطر اپنے مالی وسائل تشہیر کے تحت بروئے کار لارہے ہیں مگر سبزیوں کی کاشت پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے نہ سبزیوں پر حملہ آور ہونے والے کیڑوں مکوڑوں و بیماریوں کے حوالے سے آگاہی و احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جارہا ہے۔