لاہور(نامہ نگار)آرگنائزڈکرائم یونٹ کینٹ نے بیٹریاں چوری کرکے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فروخت کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ہے۔ آرگنائزڈ کرائم یونٹ کینٹ پولیس نے سوات سے بیٹریاں اور موڈیولر چوری کرکے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فروخت کرنے والے ملزم محمد عدنان کو گرفتار کر کے ایک کروڑ25 لاکھ روپے مالیت کی بیٹریاں برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم نے دوران تفتیش درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جبکہ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
سوات سے بیٹریاں چوری کرکے فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار
Nov 22, 2024