لاہور(نامہ نگار)ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ کی ہدایت پرڈسٹرکٹ پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ لاہورمیں خواتین کے حقوق،ویمن سیفٹی ایپ اورخواتین کے حوالے سے قوانین پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ میں 10 خواتین پولیس افسران سمیت 35 پولیس افسران نے حصہ لیا۔ وائز این جی او کی طرف سے بشریٰ اخلاق نے پولیس افسران کو جینڈر ایکیولیٹی پر لیکچر دیا۔انچارج سکول پولیس لائن انسپکٹر غزالہ شریف نے وویمن سیفٹی ایپ کے متعلق آگاہی فراہم کی۔انسپکٹر شبیہ رضا نے عورتوں کے متعلق قوانین بارے تفصیلاََ آگاہ کیا۔