لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس نے رواں سال کے دوران عادی اور جرائم پیشہ گداگروں کیخلاف کریک ڈاؤن میں 3324ملزمان کو گرفتار کر کے 3266مقدمات درج کئے ہیں۔ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں 3216مرد، 99 خواتین اور9سہولت کار شامل ہیں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں گداگرمافیاکیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔انہوں نے بچوں اور عورتوں کو ڈھال بنا کر بھیک منگوانے والے پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے افسران کو چائلڈ پروٹیکشن بیورواور سوشل ویلفیئر کے اشتراک سے پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف آپریشنزمیں تیزی لانے کی ہدایات جاری کیں۔پولیس ٹیمیں عوامی مقامات اور مارکیٹوں میں پیشہ ور گداگروں کیخلاف کارروائی یقینی بنائیں اور گداگروں کے ہینڈلرزکے گردگھیرا تنگ کیا جائے۔ٹریفک پولیس اہم شاہراؤں اور سگنلز پر بھکاری مافیا کیخلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھے۔ گداگری سماجی لعنت ہے۔ شہری پیشہ ور گداگروں کی حوصلہ شکنی کریں اوران سے متعلق 15پر اطلاع دیں۔
رواں سال 3324پیشہ ور گداگر گرفتار ‘ 3266مقدمات درج
Nov 22, 2024