لاہور(نامہ نگار)سکھ یاتریوں کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ وفد میں امریکہ کینیڈا اور برطانیہ سے آئے سکھ یاتری شریک تھے۔آپریشن کمانڈر محمد شفیق نے سکھ یاتریوں کے وفد کا استقبال کیا۔وفدکو سیف سٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا۔یاتریوں نے سکھ مذہبی مقامات پر بہترین سکیورٹی انتظامات کی تعریف کی۔سکھ یاتریوں نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایاکہ سکھ قوم پاکستانیوں سے دلی محبت کرتی ہے، لاہوریوں کی بھرپور مہمان نوازی نے دل جیت لیے۔پاکستان میں بہت عزت و احترام ملاہے جس پر شکرگزار ہیں۔سیف سٹی لاہورآ کر ہمارا بار بار یہا ں آنے کو دل چاہتا ہے۔جو مان سمان اور پیار ہمیں پاکستان آکر ملا وہ ہمیشہ یاد رہے گا۔گردواروں کی بہترین دیکھ بھال پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔