لاہور(نامہ نگار)انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے کارروائیاں کررہی ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایاکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران 51 مقدمات درج کرتے ہوئے 33 افرادکو گرفتار کیا گیا، 533 افراد کو تقریبا 8 لاکھ 88 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد اور 29 کو وارننگ جاری کی گئی۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ فصلوں کی باقیات جلانے کی 20،زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 437، صنعتی سرگرمی کی 4،اینٹوں کے بھٹوں کی7 اور دیگر مقامات پر ایک خلاف ورزی رپورٹ ہوئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی 5930 گاڑیوں کے چالان ہوئے، 670 کو تھانوں میں بنداور ایک گاڑی کا فٹنس سر ٹیفکیٹ معطل کیا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس کے تحت کارروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔
سموگ کی روک تھام ‘24 گھنٹے میں51 مقدمات‘ 33 افراد گرفتار
Nov 22, 2024