لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز محمدفیصل کامران نے مذہبی تہوارکے سلسلہ میں لاہور آئے سکھ یاتریوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مڑی رنجیت سنگھ کا دورہ کیا۔ انہوں نے تاریخی مقامات، شاہی قلعہ، گریٹر اقبال پارک، فوڈ سٹریٹ، انارکلی بازار سمیت دیگر مقامات پر بھی حفاظتی انتظامات چیک کئے۔محمد فیصل کامران نے متعلقہ افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں الرٹ رہنے،پارکنگ ایریا میں سکیورٹی کے مزیدموثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے مڑی رنجیت سنگھ انتظامیہ کے عہدیداران سے بھی ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ مذہنی تہوار کیلئے لاہور آنے والے سکھ کمیونٹی کو بھرپور سکیورٹی دے رہے ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا دورہ مڑی رنجیت سنگھ ‘سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
Nov 22, 2024