لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم اور مصروف عمل ہیں۔جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کو مختلف سنگین بیماریوں کے علاج کیلئے مزید فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ لاہور پولیس کے کانسٹیبل مختار احمد کو گردوں کے علاج کیلئے10لاکھ روپے‘اے ایس آئی سجاد احمد کو اہلیہ کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے ، اے ایس آئی جاوید اقبال خان کو اہلیہ کے برین ہیمریج کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے ‘کانسٹیبل طارق رشید کو اہلیہ کے جگر کے علاج کیلئے2 لاکھ روپے ‘سلیم مسیح کوایک لاکھ 25 ہزار روپے‘سینئر کلرک محمد اشفاق کو سپائن سرجری، کانسٹیبل عمران حیدر کو السر کے علاج کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس ‘ملتان کے ریاض حسین کوایک لاکھ روپے‘ریٹائرڈ انسپکٹر محمد امجد کو اہلیہ کی شوگر کے علاج کیلئے 75 ہزار روپے جاری کئے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مذکورہ بالا فنڈز میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد جاری کئے۔انہوںنے کہاکہ ہیلتھ مسائل کا شکار پولیس ملازمین کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے۔پولیس ویلفیئر فنڈ اور ذرائع سے طبی مسائل کا شکار ملازمین کو ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔