لاہور(نامہ نگار)گلشن اقبال پولیس نے چند روز قبل اقبال ٹاؤن کریم بلاک میں خاتون کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار کر لیاہے۔ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد کے مطابق چند روز قبل کریم بلاک میں زہرہ عظیم کے قتل میں ملوث ملزم اس کا دوست حسنات نکلا۔مقتولہ زہرہ عظیم کا حسنات کیساتھ پرانا رابطہ تھا۔دونوں میں تلخ کلامی ہوئی۔ حسنات نے موٹر سائیکل سے اتار کرگولی مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا تھا۔،گلشن اقبال پولیس نے سی سی ٹی وی، سیف سٹی کے کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی سے ملزم حسنات کو گرفتار کرکے آلہ قتل پستول بھی برآمد کر لیا ہے جبکہ ملزم کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔