پاکستان وسائل سے مالا مال ریاست ہے:چودھری خرم ریاض

Nov 22, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف لائیرز ونگ اووسیز پاکستانیز(یوکے) کے رہنما چودھری خرم ریاض کاہلوں ایڈووکیٹ نے کہا ہے پاکستان وسائل سے مالا مال ریاست ہے اگر حکمران ایمانداری ،فرض شناسی پاک وطن کی خودمختاری اور عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے حقیقی اقدامات اٹھائیںتو مسائل اور مشکلات ختم اور حقیقی معنوں میں عوامی ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہوگا مگر بدقسمتی سے پاک وطن پر چند خاندانوں کا قبضہ ہونے کی وجہ سے مسائل اور مشکلات پوری قوم کا مقدر بن کر رہ گئی ہیںحکمرانوں کا نہ تو ویژن ہے اور نہ ہی مشن اس وجہ سے 73 سال گزرنے کے باوجود پاکستان ترقی کی بجائے تنزلی کا شکار ہوا ہے ۔

مزیدخبریں