گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ضلع گوجرانوالہ پرائس کنٹرول ڈیش بورڈ پر پنجاب بھر میں پچھلے ایک مہینے سے پہلے نمبر پر موجود، ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ و وزیر آباد کا پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت منافع خوروں کیخلاف کریک ڈان بھرپور طریقہ سے جار ی ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ و وزیر آباد نوید احمد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنرز ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے یکم نومبر سے اب تک منافع خوروں کیخلاف 42ہزار 9سوکارروائیاں کی گئیں، 1355خلاف ورزیوں پر1کروڑ 28 لاکھ 36 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد، 177افراد گرفتار، 6 مقدمات کا اندراج اور 103کاروباری مراکز کو سیل کردیا گیا۔،چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 185افراد کو تنبیہہ بھی جاری کرتے ہو ئے ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے پٹرول، پھلوں ، سبز یو ں اور دیگر اشیاء ضروریہ کی مہنگے داموں فروخت کے حوالے سے درجنوں مارکیٹوں پر چھاپہ مار کارروائیاں کیں اور مصنوعی مہنگائی کا سبب بننے والے دکانداروں کو جرمانے عائد کئے۔