گوجرانوالہ: جی ڈبلیو ایم سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 11واں اجلاس

Nov 22, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) چیئرمین گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی چودھری کاشف اسماعیل گجر کی زیرصدارت جی ڈبلیو ایم سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 11واں اجلاس، 4نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا، تمام ایجنڈا کی منظوری دے دی گئی۔ 10ویں سالانہ عام اجلاس کے منٹس کی بھی منظوری،اے جی ایم بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 11ویں اجلاس جی ڈبلیو ایم سی ہیڈ کوارٹر میں ہوا جس میں چیئرمین گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف اسماعیل گجر، چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد عباس جوتہ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر زوہا باسط، اسلم ندیم لوکل گورنمنٹ، بورڈ ممبر فرخ اعجاز، ڈی ایس(پی ایف سی)مس زبیدہ مبشر،کمپنی سیکرٹری خرم شہزاد، چیف فنانس افسراظہر عباس چیمہ، سینئر منیجر آپریشنز عامر مشتاق، منیجر پروکیورمنٹ احمد خورشید، منیجر ایم آئی ایس عبدالوحید سمیت دیگر نے شرکت کی۔

مزیدخبریں