نوشہرہ ورکاں:تحصیل ہسپتال سے موٹرسائیکل چوری

نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ ورکاں سے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔ میاں ندیم قاسم موٹرسائیکل ہسپتال میں کھڑا کر کے مریض کی عیادت کیلئے بالائی منزل گیا تو دو موٹرسائیکل سوار لاک توڑ کر بائیک کے کر فر ار ہو گئے ۔سی سی ٹی کیمروں کے مطابق ایک ملزم نیلی شلوار قمیض میں ملبوس تھا ارو کالی چادر اوڑھ رکھی تھی جو بدورتہ کی جانب فرار ہو گیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی عوامی حلقوں نے پولیس سے چوری کی وارداتوں پر قابو پانے کیلئے گشت بڑھانے اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف اپریشن شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن