حافظ آباد:معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہفتہ صحت کا افتتاح

Nov 22, 2024

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر عوام کو صحت کی معیار ی اور بہتر سہولیات کے فراہمی کے لے ڈی ایچ کیوہسپتال میں ہیلتھ ویک کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عبد الرزاق نے ہیلتھ ویک اور کیمپ کاباقاعدہ ا فتتاح کیا۔ اے ایم ایس ڈاکٹرمعین الدین، ڈی ایچ او ڈاکٹر فائق علی تارڑ اور دیگر ڈاکٹرز بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے ۔ ڈ پٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر عوام کو معیار ی اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تین روزہ ہیلتھ کیمپ کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں مریضوںکو مختلف اقسام کی بیماریوں کے علا ج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی جائینگی ۔ انکاکہنا تھا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی علاج معالجہ کی سہولیات کو بہتر بنایا گیا ہے اور اس کیمپ کا مقصد بھی عوام کو ایک ہی جگہ میں مختلف بیماریوں کے حوالے سے علاج معالجہ فراہم کرنا ہے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں اور کیمپ کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے شوگر کے مریضوں کیلئے انسولین اور دیگر ادویات کی وافر فراہمی کی بھی ہدایت کی ۔

مزیدخبریں