گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سابق صوبائی ممبر ایم کیو ایم چوہدری شوکت منیر نے کہا ہے جان بچانے والی مختلف اقسام کی ادویات کی قیمتوں میں پھر اضافہ ‘غریب عوام کیلئے نئی مشکل ‘عوام پہلے ہی بھوک سے مر رہی ہے اب ادویات خریدنے کی سکت بھی نہیں رہی ہے جبکہ صحت سہولت کارڈ بھی بند ہے جس کی وجہ سے کئی مریضوں نے علاج کروانا ہی بند کر دیا۔ غریب پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ۔ اس کے اوپر مہنگائی نے ان کی زندگی میں مزید مشکلات پیدا کر دیں ۔