گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وسیع تجربہ کے حامل افراد کی زیرنگرانی گوجرانوالہ میں معیاری تعلیمی ادارے کا قیام خوش آئند ہے۔پرائیویٹ سیکٹر میں ایسے تعلیمی ادارے ہمارا فخر ہیں اور ملک و قوم کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں،والدین اپنے بچوں کی معیاری ایجوکشن اور بہتر مستقبل کیلئے نیو وژن ایجوکیشنل سسٹم بلال کیمپس سے رجوع کریںجو اعلی تعلیم یافتہ اساتذہ کی زیرانگرانی اپنی تعلیمی خدمات شروع کررہا ہے۔ان خیالات کا اظہارصدر جناح ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز ڈسٹرکٹ گوجرانولہ طارق محمود مغل،حاجی غلام مصطفیٰ بھٹی،چیئرمین ادارہ ایگزیکٹو ممبرجیپس ماہر تعلیم موٹیویشنل سپیکر و ٹرینر احمر مصطفیٰ بھٹی،پروفیسر ڈاکٹر زبیر سعید،ماسٹر ٹرینر محمد عمران ایڈن ایجوکیشن ،حافظ عمران یعقوب،آصف شیراز،،سید صابر حسین شاہ،ڈاکٹر مزمل ساقی،چوہدری رضوان،آصف بٹ، خاقان محمود سندھو،محمود طفیل سرویا،افتخار سرویا ، اویس بلال نے نیو وژن ایجوکیشنل سسٹم،بلال کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ اگر قوم کو آگے بڑھنا ہے تو رٹہ سسٹم سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا ۔
معیاری تعلیمی ادارے کا قیام خوش آئند ہے:طارق محمود مغل
Nov 22, 2024