گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینٹی نارکوٹکس عمرشیر چٹھہ نے گوجرانوالہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ریجنل آفس کاوزٹ کیا،ڈائریکٹر صوبیہ مالک اورای ٹی اوزراناگلزار، عبدالحئی اورعثمان بٹ سمیت تمام ایکسائز ا نسپکٹر ان اورعملے نے ان کااستقبال کیا،ڈائریکٹرآفس میں تمام ایکسائزملازمین سے میٹنگ کی،سینئرایکسائز انسپکٹر سعید سیا ن نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے پراپرٹی ٹیکس ریکوری ودیگرمعاملات سے آگاہ کیا،پانچ مرلہ کے آٹھ ہزارنئے یونٹ کو ٹیکس نیٹ ورک میں شامل کرنے،پیڈنگ اورالتواء کا شکار انکوائریوں کو نمٹانے،نمبر پلیٹس شہریوں کو جلد پہنچانے اور 31دسمبر تک ریکوری بقایاجات کو مکمل کرنے کے احکامات بھی دئیے،ڈی جی عمرشیر چٹھہ نے عوام کیساتھ خوش اخلاقی اورمناسب شکایات دورکرنے کی ہدایات بھی کی۔
ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عمر شیر چٹھہ کا ریجنل آفس کا دورہ
Nov 22, 2024