ڈسٹرکٹ ، سیکٹرول اکانومی پر پہلا افتتاحی ڈائیلاگ سیشن‘‘ آج ہو گا 

Nov 22, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری،یونائیٹڈ بزنس گروپ اور بزنس مین پینل (پروگریسو) کے تحت ’’ڈسٹرکٹ اور سیکٹرول اکانومی پر پہلا افتتاحی ڈائیلاگ سیشن‘‘ آج گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہو گا۔ جس میں پنجاب کے تمام چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری،سمال چیمبرز،ویمن چیمبرز اور جوائنٹ چیمبرز کے نو منتخب صدور اور گروپ لیڈرران شرکت کریں گے۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ہوں گے۔ سابق نگران وفاقی وزیرتجارت و اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ تھنک ٹینک کے چیئرمین ڈاکٹر گوہر اعجاز،یوبی جی،ایف پی سی سی آئی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر،ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ،سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں،نائب صدر و ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز بھی تقریب سے خطاب کرینگے۔ ایف پی سی سی آئی کا ایڈوئزری بورڈ ڈسٹرکٹ اور سیکٹرول اکانومی پر دن رات محنت کر رہا ہے کیونکہ ڈسٹرکٹ اکانومی اور سیکٹرول اکانومی کا فروغ ملکی معیشت کی ترقی کیلئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ ہر ضلع میں مختلف قدرتی وسائل، افرادی قوت اور صنعتیں موجود ہوتی ہیں۔ ان وسائل کا بہتر استعمال مقامی سطح پر معاشی ترقی کو فروغ دیتا ہے اور قومی سطح پر اقتصادی استحکام میں مدد کرتا ہے۔

مزیدخبریں