پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام  بین الاقوامی کانفرنس 

لاہور (لیڈی رپورٹر ) پنجاب یونیورسٹی شعبہ سپیس سائنس کے زیر اہتمام ٹی یوڈارٹمنڈ یونیورسٹی جرمنی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی لاہور اور نسٹ اسلام آباد کے اشتراک سے جرمنی اور پاکستان میں منصوبہ بندی: شہری اور دیہی مناظر اور ثقافتی ورثے کے درمیان ثقافتی تصور‘ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کے خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں ثقافتی نقطہ نظر سے پائیدار شہری منصوبہ بندی، دیہی ترقی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ پر روشنی ڈالی گئی۔ کانفرنس میں دونوں ممالک کے متعدد ماہرین، تعلیم دان اور طلباء نے شرکت کرتے ہوئے مشترکہ عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن